غزہ : غزہ سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی طرف 10 راکٹ داغے گئے ہیں، جن میں سے بیشتر کو اسرائیلی فوج نے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ تاہم، مقبوضہ عسقلان میں راکٹ گرنے سے نقصان ہوا ہے، اور وہاں تباہ شدہ گاڑیاں دکھائی دے رہی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، یہ حملہ گزشتہ 10 ماہ میں غزہ سے ہونے والا سب سے بڑا راکٹ حملہ تھا۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ، القسام بریگیڈز نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
اسرائیلی ریسکیو سروس کے مطابق اس حملے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے 18 مارچ کو غزہ پر بمباری کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد سے اب تک 1,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 50,000 سے تجاوز کر چکی ہے۔