Wed, September 16, 2026

لاہور: خواتین کی شکایت پر اقبال ٹاؤن پولیس نے اوباش ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

لاہور: خواتین کی شکایت پر اقبال ٹاؤن پولیس نے اوباش ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

لاہور: اقبال ٹاؤن پولیس نے فیملی پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق، 15 پر کال موصول ہونے کے بعد پولیس فوراً کارروائی کرتے ہوئے گلشن اقبال فیملی پارک میں موجود ملزم وہاب کو پکڑ لیا، جو خواتین کو تنگ کر رہا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ خواتین اپنے اہل خانہ کے ساتھ پارک میں تفریح کے لیے آئی تھیں، جہاں ملزم وہاب ان کے ساتھ ناپسندیدہ چھیڑ چھاڑ کر رہا تھا۔ پولیس نے فوری طور پر ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔

ٹیگز: