Wed, September 16, 2026

سیاست میں اتار چڑھاؤ ہوتے رہتے ہیں:اعظم نذیر تارڑ کا اپوزیشن کو انتباہ

سیاست میں اتار چڑھاؤ ہوتے رہتے ہیں:اعظم نذیر تارڑ کا اپوزیشن کو انتباہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ اجلاس میں کہا ہے کہ سیاست میں نرمی اور سختی کا سلسلہ معمول کی بات ہے، کسی کی دل آزاری نہیں ہونی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب کے نقصانات کے ازالے کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں اور نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن کو پیغام دیا کہ خوش نہ ہوں، کیونکہ وہ سیاسی اختلافات کو ختم کر کے دوستوں کو منانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری ایک بزرگ اور مصلح سیاستدان ہیں جو معاملات کو سلجھانے میں مدد کریں گے۔ اپوزیشن کی طرف سے سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات خوش آئند نہیں اور امید ہے مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔

وزیر قانون نے واضح کیا کہ پانی کی تقسیم انڈس واٹر ٹریٹی کے تحت ہی ہوگی اور کوئی بھی اس سے ہٹ کر اقدام نہیں کر سکتا۔

ٹیگز: