Wed, September 16, 2026

"ہماری جوابی صلاحیت دشمن کے تصور سے بھی زیادہ تیز ہے"؛ معرکہِ حق کے حوالے سے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا بھارت کو سخت ترین انتباہ

راولپنڈی / اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا "معرکہِ حق" کی فتح پر اہم ترین بیان؛ بھارت کو پاکستان کی دفاعی طاقت اور قومی یکجہتی کا واضح پیغام دے دیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ "معرکہِ حق صرف ایک واقعہ نہیں، بلکہ ایک ایسی واضح لکیر ہے جو ہمیشہ کے لیے کھینچ دی گئی ہے جسے مٹایا نہیں جا سکتا۔ اس عظیم فتح نے بھارت کو واضح کر دیا ہے کہ پاکستانی قوم اور افواج اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا بخوبی جانتی ہیں۔
وزیرِ دفاع نے دوٹوک وارننگ دی کہ آئندہ کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کا جوابی وار دشمن کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور تباہ کن ثابت ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہماری بری، بحری اور فضائی افواج کا دفاعی ربط اور جوابی وار کرنے کی طاقت دشمن کی سوچ اور اندازوں سے کہیں زیادہ تیز ہے۔

ٹیگز: