Wed, September 16, 2026

پہلگام فالس فلیگ ، مودی کے خلاف بھارت سے تنقیدی آوازیں اٹھنا شروع

پہلگام فالس فلیگ ، مودی کے خلاف بھارت سے تنقیدی آوازیں اٹھنا شروع

نئی دہلی : نئی دہلی میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی کے بعد بھارت کے اندر سے ہی مودی سرکار پر سخت تنقید شروع ہو گئی ہے۔ ایک بھارتی تجزیہ کار نے کھل کر حکومت کی پالیسیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارت نے بغیر جنگ کے ہی پاکستان کے سامنے ہار مان لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج عالمی برادری پاکستان کے ساتھ کھڑی نظر آ رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے اجلاس میں پانچوں بڑی طاقتیں — امریکہ، روس، چین، برطانیہ اور فرانس  پاکستان کے مؤقف کی تائید کر رہی ہیں۔ حتیٰ کہ فرانس، جس سے بھارت نے رافیل طیارے خریدے، وہ بھی پاکستان کے حق میں کھڑا ہے۔

تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ قطر، یورپی یونین، سعودی عرب اور دیگر ممالک بھارت پر زور دے رہے ہیں کہ جنگ سے باز رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں سے بھارت سفارتی محاذ پر کمزور ہوتا جا رہا ہے، اور ہر گزرتے دن کے ساتھ عالمی دباؤ بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی حکمت عملی واضح نہیں، لگتا ہے جیسے جنگ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہو، لیکن اس سب کا بوجھ بھارتی عوام اٹھا رہے ہیں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ صرف دوسروں کی مدد پر انحصار کر کے کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

ٹیگز: