Wed, September 16, 2026

پہلگام میں ناکامی کے بعد بھارت کا بلوچستان میں بڑا دہشتگرد منصوبہ بے نقاب

پہلگام میں ناکامی کے بعد بھارت کا بلوچستان میں بڑا دہشتگرد منصوبہ بے نقاب

اسلام آباد :پہلگام میں فالس فلیگ ڈرامہ بری طرح ناکام ہونے کے بعد بھارت نے بلوچستان کو نشانہ بنانے کی ایک اور خطرناک چال چلنے کی کوشش کی، جو پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بروقت بے نقاب کر دی۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی "را" نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اپنی پراکسی تنظیموں کو متحرک کر دیا ہے۔ گوادر، کوئٹہ اور خضدار ان شہروں میں شامل ہیں جہاں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ را نے بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بی ایل اے، فتنہ الخوارج اور غیرقانونی افغانیوں کو استعمال کرتے ہوئے دہشتگرد کارروائیوں کی ہدایات دی ہیں۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ افغانستان سے دہشتگردوں کو پاکستان منتقل کیا گیا ہے اور چند خودکش بمباروں کو اہم مقامات کی ریکی بھی کرائی گئی ہے۔ ان حملوں میں گاڑی یا موٹر سائیکل استعمال کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پاکستانی ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں اور دشمن کے اس منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی بلوچستان میں مداخلت کے ثبوت پہلے ہی موجود ہیں، اور یہ نئی سازش اس کی پرانی روش کا تسلسل ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت یہ سب کچھ پہلگام میں اپنے فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی کے بعد کر رہا ہے تاکہ پاکستان کو غیر مستحکم کیا جا سکے، لیکن اس بار بھی اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔

ٹیگز: