لاہور :پنجاب حکومت نے صوبے کے ہر ضلع میں اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہر ضلع کو اینٹی ڈرون سسٹم فراہم کیا جائے گا۔
یہ یونٹس ڈی پی او کی نگرانی میں کام کریں گے اور جدید جیمر ٹیکنالوجی کے ذریعے دشمن یا شرپسند عناصر کے ڈرونز کو ناکارہ بنائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد عوامی تحفظ اور فضائی نگرانی کو مضبوط بنانا ہے۔
صوبے میں پہلے ہی آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پر پابندی (دفعہ 144) نافذ ہے، تاہم قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلیجنس ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔