Wed, September 16, 2026

ٹرمپ کے نئے ٹیکسوں سے 60 کھرب ڈالر کا نقصان، عالمی مارکیٹس میں مندی

ٹرمپ کے نئے ٹیکسوں سے 60 کھرب ڈالر کا نقصان، عالمی مارکیٹس میں مندی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے ٹیکسوں کے نفاذ کے بعد عالمی مالیاتی منڈیاں شدید بحران کا شکار ہو گئی ہیں۔ دو روز کے اندر امریکی سٹاک مارکیٹس میں 60 کھرب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔ ڈاؤ جونز میں 5 فیصد، ایس اینڈ پی 500 میں 4.6 فیصد اور نیسڈک میں 4.7 فیصد کمی آئی۔

لندن اور جرمنی کی مارکیٹس میں بھی شدید مندی آئی، جب کہ تیل کی قیمتیں 8 فیصد تک گر گئیں۔ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان سمیت درجنوں ممالک پر جوابی ٹیکس عائد کرنے کے اعلان کے بعد تجارتی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگز: