Wed, September 16, 2026

دو دن کے دوران سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

دو دن کے دوران سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

کراچی: ملکی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی واضح کمی کا رجحان برقرار رہا۔

مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دو دن کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت مجموعی طور پر 13 ہزار 958 روپے تک کم ہو چکی ہے۔ اس سے ایک روز قبل بھی فی تولہ قیمت میں 1469 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

آج کے کاروباری سیشن میں مزید نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد فی تولہ سونا 12 ہزار 489 روپے سستا ہو گیا اور نئی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے پر آ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی کا سلسلہ جاری رہا اور یہ 11 ہزار 240 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 772 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
 
 
 
 

ٹیگز: