Wed, September 16, 2026

عیدالاضحیٰ پر سندھ حکومت کا قیدیوں کے لیے 120 دن کی سزا میں کمی کا اعلان

عیدالاضحیٰ پر سندھ حکومت کا قیدیوں کے لیے 120 دن کی سزا میں کمی کا اعلان

کراچی: عیدالاضحیٰ کے موقع پر سندھ حکومت نے جیلوں میں قید عام قیدیوں کے لیے 120 دن کی سزا معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس رعایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ معافی صرف ان قیدیوں کے لیے ہے جو معمولی جرائم میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ جبکہ قتل، دہشتگردی، ریپ، اغوا، کرپشن، منشیات، سزائے موت، فارن ایکٹ یا جاسوسی جیسے جرائم میں ملوث قیدی اس میں شامل نہیں ہوں گے۔

ٹیگز: