Wed, September 16, 2026

پنجاب : عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کے لیے خوشخبری، 90 دن کی سزا میں کمی کا اعلان

پنجاب : عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کے لیے خوشخبری، 90 دن کی سزا میں کمی کا اعلان

لاہور: عیدالاضحیٰ سے پہلے پنجاب بھر کی جیلوں میں قید افراد کے لیے ایک اچھی خبر آ گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے قیدیوں کی سزا میں 90 دن کی معافی کا اعلان کر دیا ہے۔

اس فیصلے کے تحت پنجاب کی مختلف جیلوں میں موجود 450 قیدیوں کو ریلیف ملے گا، جبکہ 270 قیدی ایسے ہیں جو اپنی باقی سزا پوری سمجھ کر عید اپنے گھروں میں اپنے پیاروں کے ساتھ گزار سکیں گے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق یہ رعایت پاکستان پریزن رولز 1978 کے تحت دی گئی ہے۔ تاہم کچھ سنگین جرائم میں ملوث افراد اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔

وہ قیدی جو دہشت گردی، ریاست مخالف سرگرمیوں، فرقہ واریت، بغاوت، قتل، زنا، اغوا، منشیات فروشی، مالی بدعنوانی یا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے جیسے جرائم میں سزا کاٹ رہے ہیں، ان پر یہ معافی لاگو نہیں ہو گی۔ حکام نے اس رعایت پر عملدرآمد کے لیے تمام جیلوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ مستحق قیدی فوری طور پر اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

ٹیگز: