Wed, September 16, 2026

ایپل کا پہلا 5000 ایم اے ایچ بیٹری والا آئی فون ستمبر میں متوقع

ایپل کا پہلا 5000 ایم اے ایچ بیٹری والا آئی فون ستمبر میں متوقع

کیپرٹینو: ایپل اپنی نئی آئی فون 17 سیریز میں بڑی تبدیلی لانے جا رہا ہے، جس کا آغاز آئی فون 17 پرو میکس کے ساتھ ہوگا، جس میں اب تک کی سب سے بڑی بیٹری دیئے جانے کا امکان ہے۔

حالیہ لیکس کے مطابق، آئی فون 17 پرو میکس میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری شامل کی جا سکتی ہے، جو ایپل کے کسی بھی سابقہ ماڈل سے بڑی ہوگی۔ اس سے پہلے آئی فون 16 پرو میکس میں 4685 ایم اے ایچ کی بیٹری فراہم کی گئی تھی۔

یہ پہلی بار ہوگا کہ ایپل کا کوئی فون بیٹری کے لحاظ سے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے برابر آ جائے گا۔ بیشتر اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں پہلے ہی 5000 ایم اے ایچ یا اس سے زیادہ بیٹری استعمال کی جاتی ہے، جبکہ آئی فون صارفین بیٹری جلد ختم ہونے کی شکایات کرتے آئے ہیں۔

نئی بڑی بیٹری کے ساتھ، صارفین کو بہتر اسکرین ٹائم اور طویل استعمال کا تجربہ حاصل ہوگا، خاص طور پر جب اسے بیٹری بچانے والے فیچرز کے ساتھ استعمال کیا جائے۔

اسی دوران، آئی فون 17 ایئر کے بارے میں بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ یہ ایپل کی اب تک کی سب سے پتلی ڈیوائس ہوگی، جس کی موٹائی صرف 5.5 ملی میٹر ہوگی۔ فون کے پچھلے حصے میں صرف ایک کیمرا ہوگا۔

رپورٹس یہ بھی بتاتی ہیں کہ یہ ایپل کا پہلا فون ہو سکتا ہے جس میں کسی قسم کی فزیکل پورٹ موجود نہیں ہوگی — نہ چارجنگ کیبل کے لیے اور نہ ہی کسی اور کنکشن کے لیے۔ اگر ایسا ہوا، تو یہ دنیا کا پہلا پورٹ فری اور انتہائی پتلا اسمارٹ فون بنے گا۔

آئی فون 17 سیریز کو ستمبر 2025 میں لانچ کیے جانے کا امکان ہے، اور آئی فون 17 ایئر کی ممکنہ قیمت تقریباً 900 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔

ٹیگز: