Wed, September 16, 2026

ایلون مسک نے امریکہ میں نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا

ایلون مسک نے امریکہ میں نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا

واشنگٹن : دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ میں ایک نئی سیاسی جماعت 'امریکا پارٹی' بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ جماعت امریکہ کی موجودہ دو بڑی جماعتوں، ریپبلکن اور ڈیموکریٹ، کے نظام کا ایک متبادل ہوگی۔

ایلون مسک نے کہا کہ موجودہ سیاسی نظام ملک کو بدانتظامی اور کرپشن کی طرف لے جا رہا ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ ایسی قیادت آئے جو صرف امیروں کے لیے نہیں بلکہ عام لوگوں کے لیے کام کرے۔ ان کے مطابق 'امریکا پارٹی' عوام کو اصل آزادی اور طاقت دینے کے لیے بنائی جا رہی ہے۔

ابھی تک اس جماعت کی رجسٹریشن کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔ واضح رہے کہ مسک نے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید کی تھی، جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان اختلافات بھی بڑھے ہیں.

ٹیگز: