Wed, September 16, 2026

میٹا کا AI ویڈیوز کے لیے وائبز ایپ کے ذریعے سوشل میڈیا میں نیا انقلاب

میٹا کا AI ویڈیوز کے لیے وائبز ایپ کے ذریعے سوشل میڈیا میں نیا انقلاب

کیلیفورنیا: میٹا اپنی ٹیکسٹ ٹو ویڈیو سروس "وائبز" کے لیے ایک علیحدہ ایپلیکیشن لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جو مصنوعی ذہانت کی مدد سے ویڈیوز بنانے کی سہولت فراہم کرے گی۔

ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق، وائبز کو ستمبر 2025 میں میٹا کی AI ایپ کے اندر ایک فیچر کے طور پر پیش کیا گیا تھا، جس میں صارفین اپنی مرضی کے مطابق ہدایات دے کر ٹک ٹاک طرز کی ویڈیوز تخلیق کر سکتے ہیں۔

میٹا نے صارفین کی مثبت آراء کے پیش نظر وائبز کے لیے الگ ایپ کی آزمائش شروع کر دی ہے کیونکہ صارفین اس فیچر کو بڑی پسندیدگی سے استعمال کر رہے ہیں اور اسے اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

یہ نئی ایپ صارفین کو ایک مستقل اور آسان پلیٹ فارم فراہم کرے گی جہاں وہ وائبز کی خدمات سے بخوبی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اگرچہ میٹا نے وائبز کے صارفین کی تعداد ظاہر نہیں کی، تاہم کمپنی نے بتایا کہ اس فیچر کی وجہ سے میٹا AI کے صارفین میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

میٹا کا خیال ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کردہ مواد مستقبل میں سوشل میڈیا کی دنیا میں مرکزی حیثیت اختیار کرے گا، اور اکتوبر 2025 میں کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے الگورتھمز میں مزید AI سے بنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو شامل کرے گی۔
 
 
 

ٹیگز: