Wed, September 16, 2026

پنجاب میں بسنت کی رنگین خوشیاں، لاہور میں پتنگ بازی کی بہار

پنجاب میں بسنت کی رنگین خوشیاں، لاہور میں پتنگ بازی کی بہار

لاہور : پنجاب بھر میں بسنت کا جشن عروج پر ہے اور عورتیں، بچے، بزرگ سب اس تہوار کو پورے جوش و خروش سے منا رہے ہیں۔ لاہور کی گلیاں اور سڑکیں پتنگوں سے سجی ہوئی ہیں، اور اگرچہ پتنگیں اور ڈور مہنگی ہو گئی ہیں، پھر بھی شہر بھر میں ان کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اس موقع پر کہا کہ اس سال بسنت کا جشن امن و سکون کے ساتھ منایا جا رہا ہے، کوئی کسی کو تنگ نہیں کر رہا، اور سب اپنی خوشیوں میں محو ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ خوشیاں تین دن تک برقرار رہیں اور کسی کی نظر نہ لگے۔

پنجاب حکومت نے بسنت کے موقع پر آج اور کل عام تعطیل کا اعلان کیا ہے تاکہ لوگ بھرپور طریقے سے اس تہوار کا لطف اٹھا سکیں۔

لیکن، افسوس کے ساتھ لاہور میں بسنت کے دوران مختلف واقعات میں ایک شخص کی جان گئی اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

ٹیگز: