لاہور : لاہور میں بسنت کے موقع پر ایئرپورٹ کے نزدیکی علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ انتظامیہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ کے ٹیک آف اور لینڈنگ والے علاقوں میں پتنگ بازی نہیں کی جا سکے گی۔
پابندی والے علاقوں میں نادرا آباد، گلشن علی کالونی، نشاط کالونی، بھٹہ چوک، ڈی ایچ اے کے بلاکس آر، ایس، پی اینڈ کیو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ الفیصل ٹاؤن، جوڑے پُل، تاجپورہ اور کینال روڈ کے ملحقہ علاقوں میں بھی پتنگ بازی کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور میں 6 سے 8 فروری تک بسنت منانے کا اعلان کیا ہے، اور اس موقع پر پتنگوں کی خریداری کا سلسلہ بھی زوروں پر ہے۔