Wed, September 16, 2026

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس نے تین اہم حدیں گنوا دیں۔ کاروباری ہفتے کے آخری دن مارکیٹ کا آغاز اچھا تھا اور ہنڈرڈ انڈیکس 200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 88 ہزار 36 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

لیکن جیسے ہی ٹریڈنگ شروع ہوئی، مارکیٹ میں اچانک مندی چھا گئی، اور ہنڈرڈ انڈیکس 3000 سے زائد پوائنٹس گر کر ایک لاکھ 84 ہزار 548 پوائنٹس تک آ گیا۔

اس سے پہلے، پچھلے دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار 832 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری طرف، انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت مستحکم رہی، اور ڈالر 279.75 روپے پر برقرار ہے۔

ٹیگز: