Wed, September 16, 2026

بھارت منشیات کی سملنگ میں ملوث

بھارت منشیات کی سملنگ میں ملوث

 بھارت ہمیشہ سے منشیات کی سمگلنگ کا مرکز رہا ہے مگر سمگلنگ کے راستے اور طریقے مزید جدید ہو گئے۔ اقوام متحدہ کی اینٹی ڈرگ ایجنسی UNODC کے مطابق "بھارت غیر قانونی منشیات اور کیمیکل کی سمگلنگ کا بڑا مرکز، میانمار سے وسطی امریکہ اور افریقہ تک فراہمی جاری"۔حال ہی میں بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے غیر قانونی افیون کی ترسیل ہزاروں زندگیاں تباہ کر کے صحت عامہ کے بحران کو بڑھا رہی ہیں، بھارت بین الاقوامی سطح پر وسطی افریقہ کو غیر قانونی منشیات فراہم کرتا ہے۔ 
نائیجیریا کی منشیات کنٹرول ایجنسی (NDLEA) نے 2023 میں بھارت سے سپلائی ہونے والی 100 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی افیون ضبط کیں، نائیجیریا کی منشیات کنٹرول ایجنسی نے غیر قانونی (ٹراماڈول) ضبط کر لیے جو نشہ آور ادویات کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ نائیجیریا میں 40 لاکھ سے زائد افراد، بھارت سے اسمگلنگ افیون استعمال کر رہے ہیں،گھانا کا شہر تمالی بھی بھارت سے سمگل شدہ افیون کا سب سے بڑا شکار ہے۔
بھارت سے آنے والی افیونی ادویات نائیجیریا میں بڑا مسئلہ بن چکی ہیں، 2018 میں حکومت نے غیر قانونی افیونی ادویات کی فروخت اور بھارت سے درآمد پر پابندی بھی لگائی۔تب سے اب تک سرحد پار سے مزید افیونی ادویات کی سمگلنگ جاری ہے،بھارت سے افیون گھانا سمگل کی جاتی ہیں اور پھر گھانا کی سرحد سے نائیجیریا پہنچتی ہیں۔
صحافی یحییٰ مسعود کا کہنا تھا کہ ایسے منشیات خاندانوں اور ملک کے باصلاحیت افراد کو تباہ کر رہی ہیں، افیون سانس کے مسائل اور دوروں کا سبب جبکہ زیادہ مقدار جان لیوا ہو سکتی ہے۔ٹفرادول، "میڈ ان انڈیا" افیون منشیات، چھوٹے منشیات فروشوں کے ذریعے گھانا پہنچ رہی ہیں،افیون کی قسم "ٹفرادول" خطرناک ترین منشیات میں شامل، پہلا انجکشن ہی جان لیوا ہو سکتا ہے۔ افیون ادویات "ٹائما کنگ"، "ٹفرادول" اور "ٹراماڈول" بھارت میں بھارتی دواساز کمپنی ایویو (Aveo) کے ذریعے تیار کی جا رہی ہیں، ایویو کے ڈائریکٹر ونود شرما نے بھارتی حکام کی منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کی تصدیق کی۔ نائیجیرین صحافی کے مطابق بھارتی حکام افریقی ممالک کو بیچی جانے والی غیر قانونی ادویات پر کم توجہ دیتے ہیں کیونکہ وہ خود ملوث ہیں، بھارت میں بننے والی یہ منشیات دیگر ممالک میں کروڑوں کا منافع کما کر ہزاروں زندگیاں برباد کر رہی ہیں۔ بھارت نے عالمی منشیات کی تجارت میں بین الاقوامی سمگلنگ کے راستوں کا استعمال کرتے ہوئے ٹرانزٹ پوائنٹ سے ایک اہم سپلائر کے طور پر تبدیلی کی ہے۔ 2014ء  میں نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد، پالیسی کی خامیوں اور ڈی ریگولیشن کے نتیجے میں منشیات کی تجارت کو فروغ ملا، سمگلنگ کے راستوں اور گھریلو منشیات کے لیبارٹریز میں اضافے کے ساتھ ضبط کی گئی منشیات میں نمایاں اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2024ء  میں گجرات میں ایک فارماسیوٹیکل کمپنی سے 518 کلو کوکین برآمد ہوئی، جس سے بھارت کا بین الاقوامی منشیات کے کارٹیلز کے ساتھ تعلق ظاہر ہوا۔ اقوام متحدہ کے یو این او ڈی سی کی 2024ء کی رپورٹ کے مطابق بھارت غیرقانونی شپمنٹس کا ایک بڑا مرکز بن گیا ہے اور بھارتی صنعتوں سے پریکرسر کیمیکلز میتھ لیبارٹریز تک پہنچ رہے ہیں۔
بھارتیوں کی غیر قانونی سرگرمیوں کے باعث امریکا، آسٹریلیا اور یورپ سمیت کئی ممالک سخت ایکشن لینے پر مجبور ہو گئے۔ ان ممالک نے ویزا قوانین مزید سخت کرنے، نگرانی بڑھانے اور سمگلنگ نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
دنیا بھر میں انسانی سمگلنگ کے مکروہ دھندے میں بھارتی اسمگلرز ملوث نکلے، بھارتی سمگلرز اور جرائم پیشہ افراد عالمی سطح پر انسانی سمگلنگ، جعلی ڈگری نیٹ ورکس اور دہشتگردی کی واضح علامت بنتے جا رہے ہیں جبکہ امریکی محکمہ انصاف نے بھارتی سمگلرز کی منظم جرائم پیشہ سرگرمیوں کا پردہ چاک کر دیا۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق انسانی سمگلنگ کے جرم میں ملوث ایک اور بھارتی شہری کو امریکی عدالت سے سزا سنا دی گئی۔ بھارتی سمگلر شیوم لنو درجنوں افراد کو غیر قانونی طور پر امریکا داخل کرانے میں ملوث رہ چکا ہے۔ بھارتی سمگلر گذشتہ برس انسانی سمگلنگ کے کئی غیرقانونی آپریشنز کا حصہ رہا، بھارتی شہریوں کی جانب سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں۔ گذشتہ دو سال کے دوران ایک لاکھ سے زائد بھارتی شہری امریکا میں غیرقانونی داخلے کے دوران گرفتار ہوئے۔ بھارتیوں کی غیرقانونی امیگریشن کا بڑھتا رجحان عالمی سکیورٹی کیلئے خطرے کی گھنٹی بن چکا ہے، نااہل مودی کی ناقص اور ناکام پالیسیوں نے ہزاروں بھارتی شہریوں کو قانون شکن راستے اختیار کرنے پر مجبور کر دیا۔
ماہرین کا کہنا تھابھارتی شہریوں کی غیر قانونی امیگریشن، منشیات سمگلنگ اور دہشتگردی سے جڑے نیٹ ورکس عالمی سلامتی کیلئے خطرہ بنتے کا رہے ہیں۔ بھارتی شہریوں کے میزبان ممالک میں بڑھتے جرائم نے مودی کے نام نہاد ترقی اور خوشحالی کے فریب زدہ بیانیے کی حقیقت دنیا کے سامنے رکھ دی۔

ٹیگز: