Wed, September 16, 2026

کراچی 18 سال بعد نیشنل گیمز کی میزبانی کر رہا ہے: بلاول بھٹو زرداری

کراچی 18 سال بعد نیشنل گیمز کی میزبانی کر رہا ہے: بلاول بھٹو زرداری

کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی 18 سال بعد نیشنل گیمز کی میزبانی کر رہا ہے، جو ایک تاریخی موقع ہے۔

کراچی میں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا، "آپ سب کو کراچی میں خوش آمدید کہتا ہوں اور یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ کراچی 18 سال بعد اس ایونٹ کا میزبان ہے۔"

انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز کی کامیاب میزبانی پر تمام شرکاء اور منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور کہا کہ اس ایونٹ کے ذریعے ہم نوجوانوں کو ایک مثبت اور توانائی سے بھرپور ماحول فراہم کر رہے ہیں، جس سے انہیں کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کا موقع ملے گا۔

افتتاحی تقریب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جہاں بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل گیمز کا باقاعدہ آغاز کیا۔

ٹیگز: