Wed, September 16, 2026

سیف گیمز 2027 کی میزبانی کی تیاریاں تیز، 4 سے 11 اپریل کی تاریخیں منظور

سیف گیمز 2027 کی میزبانی کی تیاریاں تیز، 4 سے 11 اپریل کی تاریخیں منظور

اسلام آباد: نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت سیف گیمز کی تیاریوں سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں جنوبی ایشیائی اولمپک کمیٹی سے مشاورت کے بعد سیف گیمز 2027 کے انعقاد کی تاریخوں کی حتمی منظوری دے دی گئی۔

 اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیف گیمز 4 سے 11 اپریل 2027 تک پاکستان میں منعقد ہوں گے۔ کھیلوں کے انعقاد کے لیے نیشنل کوآرڈینیٹر کی تقرری اور اسٹیئرنگ، آرگنائزنگ و صوبائی کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری بھی دے دی گئی۔

 اجلاس میں سیف گیمز کے انتظامات کو بروقت مکمل کرنے اور تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

ٹیگز: