Wed, September 16, 2026

وزیراعلیٰ مریم نواز کا سخت ایکشن؛ پنجاب میں ون ڈش اور لاؤڈ اسپیکر قوانین کی خلاف ورزی پر بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز

وزیراعلیٰ مریم نواز کا سخت ایکشن؛ پنجاب میں ون ڈش اور لاؤڈ اسپیکر قوانین کی خلاف ورزی پر بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ون ڈش پالیسی اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ شادیوں اور تمام تقریبات میں ون ڈش کی پابندی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

احکامات کے مطابق تقریبات میں ضرورت سے زیادہ بلند آواز میں میوزک چلانے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہوگی، جبکہ شادی ہالز کو پہلے سے واضح تنبیہ کر دی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی سنگین قانونی نتائج کا باعث بنے گی۔

حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ قوالی نائٹ، اوپن ایئر ایونٹس اور دیگر سماجی سرگرمیوں میں لاؤڈ اسپیکر کا غیر قانونی استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس ٹیمیں مشترکہ نگرانی کریں گی اور قانون توڑنے والوں کے خلاف بلا امتیاز مقدمات درج کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق یہ اقدامات شہریوں کے سکون، امنِ عامہ اور ضابطوں کے مکمل نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: