Wed, September 16, 2026

پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، ایک دن میں 64 ہزار چالان

پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، ایک دن میں 64 ہزار چالان

لاہور : پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کیے گئے، جن پر 8 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق، اس دوران 23 ہزار 904 گاڑیاں مختلف تھانوں میں ضبط کی گئیں۔ خاص طور پر ہیلمٹ نہ پہننے پر ایک دن میں 28 ہزار چالان کیے گئے اور 4 ہزار 312 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

مزید یہ کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کے لیے گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان میں ڈورنز کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ ٹریفک کوئیک فورس کی خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جا سکے۔

ٹیگز: