Wed, September 16, 2026

چھوٹے سولر صارفین کے لیے آسانی، 25 کلو واٹ تک منصوبوں کی منظوری کا اختیار ڈسکوز کو منتقل

چھوٹے سولر صارفین کے لیے آسانی، 25 کلو واٹ تک منصوبوں کی منظوری کا اختیار ڈسکوز کو منتقل

اسلام آباد: نیپرا نے سولر صارفین کے لیے نئے ریگولیٹری اقدامات کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت 25 کلو واٹ تک بجلی پیدا کرنے والے سولر صارفین کو پیشگی اجازت کے مرحلے سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔

سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم کے بعد اب ایسے صارفین کو نیپرا سے براہِ راست منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں (ڈسکوز) 25 کلو واٹ تک کے سولر منصوبوں کی منظوری دینے کی مجاز ہوں گی۔

نیپرا کے اس فیصلے سے چھوٹے گھریلو، زرعی اور کمرشل صارفین کے لیے سولر سسٹم کی تنصیب کا عمل کم وقت میں مکمل ہونے کی توقع ہے، جبکہ شمسی توانائی کے استعمال کو مزید فروغ ملنے کا امکان ہے۔

ٹیگز: