جدہ: وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں جدہ کے گورنر شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد بھی موجود ہے، جو سعودی قیادت سے اہم ملاقاتوں میں شریک ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، معاشی تعاون اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں خطے کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پاکستانی وفد کے دورہ سعودی عرب کو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سفارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔