Wed, September 16, 2026

"سندھ حکومت سب سے زیادہ ترقیاتی کام کراچی میں کر رہی ہے"؛ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن 

کراچی:سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے صوبائی دارالحکومت میں جاری منصوبوں پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اس وقت سب سے زیادہ ترقیاتی کام کراچی میں کر رہی ہے۔ شہرِ قائد کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور شہریوں کو جدید ترین بنیادی و سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے ملکی دفاع اور عالمی محاذ پر پاکستان کی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ امن کے قیام کے لیے پاکستان نے جو اہم کردار ادا کیا، آج دنیا اس کا لوہا مان رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی اس حوالے سے انتہائی کلیدی کردار ادا کیا ہے، جس کی بدولت دشمن ممالک اپنے ناپاک عزائم میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے اس بڑی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا پاکستان کو ایک مضبوط اور امن کے داعی ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

ٹیگز: