Wed, September 16, 2026

برطانوی وفد کی شرجیل میمن سے ملاقات، سندھ میں سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت

برطانوی وفد کی شرجیل میمن سے ملاقات، سندھ میں سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن سے برطانوی ہائی کمیشن کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سرمایہ کاری کے مواقع، ہنرمندی کے فروغ، ماحولیات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں سندھ حکومت کے عوامی فلاحی اقدامات، خواتین کو بااختیار بنانے کے منصوبوں، ماحول دوست ٹرانسپورٹ اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ برطانوی وفد نے سندھ حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت جدید ٹیکنالوجی اور ماحول دوست منصوبوں کے ذریعے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں پہلی مرتبہ الیکٹرک بس سروس متعارف کرائی گئی، جو ماحولیاتی تحفظ اور جدید سفری نظام کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار ترقی کے لیے عالمی شراکت داری کو اہمیت دی جا رہی ہے۔

ٹیگز: