Wed, September 16, 2026

چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں چکن گنیا وائرس کی وبا پھیلنے لگی

چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں چکن گنیا وائرس کی وبا پھیلنے لگی

چین: چین کے گوانگ ڈونگ صوبے میں مچھر کے کاٹنے سے منتقل ہونے والے چکن گنیا وائرس کے متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھ گئی ہے، اور اب تک سات ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، فوشان شہر کو اس وبا کا مرکز سمجھا جا رہا ہے جہاں سب سے زیادہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔ صوبے کے دیگر بارہ شہروں میں بھی اس بیماری کے نئے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران تقریباً تین ہزار نئے کیسز سامنے آئے، جبکہ ہانگ کانگ میں بھی ایک بارہ سالہ بچے میں چکن گنیا کی تصدیق ہوئی ہے، جو حال ہی میں فوشان سے واپس آیا تھا۔

چکن گنیا ایک وائرس ہے جو متاثرہ مچھر کے کاٹنے کے ذریعے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔ اس بیماری کی خاص علامات میں تیز بخار اور شدید جوڑوں کا درد شامل ہیں۔ یہ وائرس انسان سے انسان میں منتقل نہیں ہوتا۔ اگرچہ چین میں یہ بیماری کم پائی جاتی ہے، مگر جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں یہ عام ہے۔

ٹیگز: