Wed, September 16, 2026

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں چکن گونیا کا تیزی سے پھیلاؤ، ایک ماہ میں 8 ہزار سے زیادہ لوگ اس بیماری کا شکار

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں چکن گونیا کا تیزی سے پھیلاؤ، ایک ماہ میں 8 ہزار سے زیادہ لوگ اس بیماری کا شکار

چین کے گوانگ ڈونگ صوبے میں چکن گونیا کا مرض بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ صرف ایک ماہ میں 8 ہزار سے زیادہ لوگ اس بیماری کا شکار ہو چکے ہیں۔

حکومت نے اس مرض کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں مچھر مارنے کے لیے ڈرونز سے اسپرے کیا جا رہا ہے، اور ایسے برتن جن میں پانی جمع ہو کر مچھروں کی افزائش کا سبب بن سکتے ہیں، انہیں ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔

صحت کے حکام نے کہا ہے کہ لوگ مچھروں سے بچاؤ کی احتیاط کریں اور اگر کسی کو بیماری کی علامات محسوس ہوں تو فوراً قریبی ہسپتال جائیں۔

ماہرین کے مطابق چکن گونیا عام طور پر ایشیا، افریقہ اور جنوبی امریکہ میں پھیلتا ہے، لیکن چین میں اس بیماری کا اتنی تیزی سے پھیلاؤ پہلی بار دیکھا جا رہا ہے، جو ایک تشویشناک بات ہے۔

ٹیگز: