Wed, September 16, 2026

ٹرمپ کا 'آپے سے باہر' رویہ: ایران سے ناکامی پر گالم گلوچ اور کھلی جنگ کی دھمکیاں، امریکی حلقوں میں  "نااہل" قرار دینے کی آوازیں بلند ہونے لگیں

ٹرمپ کا 'آپے سے باہر' رویہ: ایران سے ناکامی پر گالم گلوچ اور کھلی جنگ کی دھمکیاں، امریکی حلقوں میں  

واشنگٹن: مشرقِ وسطیٰ میں جنگی طیاروں کی ممکنہ تباہی اور آبنائے ہرمز کو کھلوانے میں ناکامی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حواس باختہ کر دیا ہے۔ سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صدر ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر گالیوں اور دھمکیوں سے بھری پوسٹ نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جس کے بعد امریکی حلقوں میں انہیں "نااہل" قرار دینے کی آوازیں بلند ہونے لگی ہیں۔
    حواس باختہ صدر کی دھمکیاں: ایران کے خلاف جنگی حکمتِ عملی میں بظاہر ناکامی کے بعد صدر ٹرمپ نے انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ "منگل ایران کے لیے پاور پلانٹ اور برج ڈے ہوگا"۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو ایرانیوں کی زندگی جہنم بنا دی جائے گی۔
 ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ امریکہ اب ایران کی شہری تنصیبات کو نشانہ بنائے گا، جو کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت ایک سنگین جنگی جرم تصور کیا جاتا ہے۔
 صدر کے اس "جنگی جنون" پر امریکی سیاستدان برس پڑے۔ کئی اراکینِ کانگریس نے ٹرمپ کو صدارت کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کانگریس فوری مداخلت کرے اور اس تباہ کن جنگ کو روکے۔امریکی میڈیا اور عالمی دفاعی تجزیہ کار صدر کے اس رویے پر حیرت زدہ ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ایک عالمی طاقت کے سربراہ کا گالم گلوچ پر اتر آنا اس کی ذہنی بوکھلاہٹ اور تزویراتی شکست کا واضح ثبوت ہے۔
عالمی برادری نے خبردار کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا یہ جارحانہ طرزِ عمل پوری دنیا کو ایک ایسی ہولناک جنگ میں دھکیل سکتا ہے جس کے اثرات صدیوں تک ختم نہیں ہوں گے۔ امریکی عوام اور سیاستدان اب اس مطالبے پر متحد ہو رہے ہیں کہ "جنگ نہیں، امن" کو ترجیح دی جائے۔

ٹیگز: