Wed, September 16, 2026

فرانس کا مصر اور اردن کے ساتھ غزہ کی صورتحال پر کانفرنس بلانے کا اعلان

فرانس کا مصر اور اردن کے ساتھ غزہ کی صورتحال پر کانفرنس بلانے کا اعلان

پیرس : فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے مصر اور اردن کے ساتھ مل کر غزہ کی صورتحال پر بات کرنے کے لیے ایک سہ فریقی کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ میکرون کا کہنا تھا کہ وہ قاہرہ میں مصری صدر اور اردن کے شاہ عبداللہ کے ساتھ اس حوالے سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مصری صدر کی دعوت پر جلد قاہرہ جا رہے ہیں۔

دوسری طرف، برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور فرانسیسی صدر میکرون کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے امریکی ٹیرف میں اضافے پر تفصیل سے بات کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ تجارتی جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

ٹیگز: