Wed, September 16, 2026

اپوزیشن اتحاد نے عید کے بعد سیاسی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا

اپوزیشن اتحاد نے عید کے بعد سیاسی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد:  اپوزیشن اتحاد نے عید کے بعد امن و امان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کانفرنس میں حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتوں کودعوت دی جائے گی۔

اپوزیشن اتحاد نے اپنے تحریک کے لیے مزید ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن کی رابطہ کمیٹی کی قیادت اسد قیصر کریں گے، جبکہ سیاسی سرگرمیوں اور رابطوں کے امور کی نگرانی حامد رضا کریں گے۔ عید کے بعد کی صورتحال اور امن و امان کے مسائل پر اے پی سی بلانے کے لیے ایک اور کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، جہاں ممبران پارلیمنٹ کے سیاسی کردار اور ان کی ہم آہنگی پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ جے یو آئی کے رہنماؤں سے ملاقات ہوگی اور گرینڈ الائنس میں شمولیت کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

ٹیگز: