Wed, September 16, 2026

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز کے میچز کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں داخلہ مکمل طور پر مفت

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز کے میچز کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں داخلہ مکمل طور پر مفت

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز کے میچز کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں داخلہ مکمل طور پر مفت ہوگا۔

یہ ٹورنامنٹ 9 اپریل سے شروع ہو رہا ہے اور اس دوران 8 میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ آئرلینڈ کے خلاف 9 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ اسی اسٹیڈیم میں 11 اپریل کو آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان بھی میچ ہوگا۔

پی سی بی کا یہ اقدام ویمنز کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم قدم ہے اور شائقین کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو میدان میں کھیلتے دیکھنے کا سنہری موقع فراہم کرتا ہے۔

ٹیگز: