Wed, September 16, 2026

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز کی تفصیلات سامنے آگئیں، لاہور میں مقابلے ہوں گے

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز کی تفصیلات سامنے آگئیں، لاہور میں مقابلے ہوں گے

لاہور:  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق چھ ٹیمیں لاہور کے دو وینیوز پر ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز کا آغاز 9 اپریل کو پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ 11 اپریل کو سکاٹ لینڈ کے خلاف ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے گی، جبکہ 14 اپریل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی پاکستان کا میچ شیڈول ہے۔

پاکستان اس سے قبل آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کر چکا ہے اور اب ایک اور عالمی ایونٹ کی میزبانی کا اعزاز حاصل کر رہا ہے۔

ٹیگز: