Wed, September 16, 2026

14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریاں تیز، اسحاق ڈار کی ذیلی کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت

14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریاں تیز، اسحاق ڈار کی ذیلی کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں گیمز کے انتظامی، مالی اور انفراسٹرکچر سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان 2027 میں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا۔ اجلاس میں اسلام آباد میں گیمز سیکریٹریٹ کے قیام اور پاکستان سپورٹس کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے گیمز کی تیاریوں کے مختلف پہلوؤں کی نگرانی کے لیے مالی امور، انفراسٹرکچر اور کھیلوں کے مقامات سے متعلق ذیلی کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں قومی کھیلوں کی فیڈریشنز کو کھلاڑیوں کی تیاری اور تربیت کے لیے مکمل تعاون فراہم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ حکومت نے ساؤتھ ایشین گیمز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق منعقد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ٹیگز: