Wed, September 16, 2026

بلوچستان کے 5 اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ 5 سے 6 ستمبر تک معطل

بلوچستان کے 5 اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ 5 سے 6 ستمبر تک معطل

بلوچستان: بلوچستان کے پانچ اضلاع، جن میں کوئٹہ بھی شامل ہے، کی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر 5 تا 6 ستمبر تک موبائل انٹرنیٹ کی سہولت بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان نے وفاقی وزارت داخلہ کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں سفارش کی گئی ہے کہ کوئٹہ اور دیگر چار اضلاع میں تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروس بند رکھی جائے۔

خط کے مطابق، 5 ستمبر شام 5 بجے سے 6 ستمبر رات 9 بجے تک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے تجویز کیا گیا ہے، جب کہ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں پہلے ہی موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر ان اضلاع میں کچھ وقت قبل انٹرنیٹ سروس بحال کی گئی تھی۔

دوسری جانب، حکومت بلوچستان نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر جمعہ 5 ستمبر (11 ربیع الاول) کو سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے بھی ملک بھر میں 6 ستمبر (12 ربیع الاول) کو عید میلاد النبی ﷺ کے باعث تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں حضور نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جاتی ہے۔

ٹیگز: