Wed, September 16, 2026

بلوچستان : مقامی قبائل اورفتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ میں 4دہشت گرد ہلاک

بلوچستان : مقامی قبائل اورفتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ میں 4دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے کورکی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے پرامن مقامی لوگوں پر حملہ کیا، لیکن بہادر قبائل نے ان کا منہ توڑ جواب دیا۔ جھڑپوں کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے، جبکہ ایک مقامی شخص شہید اور دو زخمی ہوئے۔

مقامی خواتین نے قرآن شریف کا واسطہ دے کر دہشت گردوں کو علاقے سے جانے کی درخواست کی، مگر دہشت گردوں نے نہ صرف انکار کیا بلکہ خواتین کو ہراساں بھی کیا۔ اس پر قبائل نے اپنی حفاظت کے لیے سخت قدم اٹھایا۔

مقامی لوگ عزم کر چکے ہیں کہ وہ اپنے علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے میں نہیں آنے دیں گے اور فتنہ الہندوستان کے خراب عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ یہ واقعہ واضح کرتا ہے کہ فتنہ الہندوستان کا اسلام اور بلوچ ثقافت سے کوئی تعلق نہیں، اور ان کا مقصد صرف فساد پھیلانا ہے۔

ٹیگز: