Wed, September 16, 2026

کچھی میں حساس اطلاعات پر آپریشن، 'فتنہ الہندوستان' کے دو دہشت گرد ہلاک

کچھی میں حساس اطلاعات پر آپریشن، 'فتنہ الہندوستان' کے دو دہشت گرد ہلاک

کچھی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے حساس ضلع کچھی کے علاقے کولپور میں خفیہ معلومات کیبنیاد پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ تنظیم ’فتنہ الہندوستان‘ کے دو دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دہشت گرد بھارت کے زیر سرپرستی کئی حملوں میں ملوث رہے اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی قبضے میں لیا گیا۔

فوجی ترجمان کے مطابق علاقے کو مکمل محفوظ بنانے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بدستور جاری ہے، تاکہ دہشت گردی کے تمام عناصر کا صفایا کیا جا سکے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پرسکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دشمن قوتوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا، اور ملک کو دہشت گردی سے مکمل پاک کیا جائے گا۔

ٹیگز: