Wed, September 16, 2026

آئی پی ایل کی جیت پر بھگدڑ، بنگلور میں 11 افراد ہلاک

 آئی پی ایل کی جیت پر بھگدڑ، بنگلور میں 11 افراد ہلاک

بنگلور:بنگلور میں رائل چیلنجرز بنگلور کی آئی پی ایل جیت پر منائے جانے والے جشن کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔
چنا سوامی سٹیڈیم کے باہر ہزاروں مداحوں کے جمع ہونے پر ہجوم بے قابو ہو گیا۔ کئی افراد کے پاس انٹری پاسز نہ ہونے پر داخلے کے مقام پر شدید افراتفری پیدا ہوئی۔

ریاستی حکومت کے مطابق مرنے والوں میں خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے، جبکہ متعدد زخمی ہسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔
پولیس نے ہجوم کو قابو میں لانے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ واقعے پر شائقین افسوس اور غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

ٹیگز: