Wed, September 16, 2026

صدر مملکت سے چینی سفیرکی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات سمیت پاک بھارت کشیدگی پر اظہار خیال

صدر مملکت سے چینی سفیرکی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات سمیت پاک بھارت کشیدگی پر اظہار خیال

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے حالیہ اقدامات سے خطے میں امن و استحکام کو خطرہ پہنچ رہا ہے۔ ایوان صدر میں چین کے سفیر چیانگ زئے ڈونگ سے ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور پہلگام واقعے کے بعد کی صورت حال پر بات کی۔

صدر زرداری نے بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرناک ہیں۔ انہوں نے چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا اور چین کی مشکل وقت میں مسلسل حمایت کو سراہا۔

چینی سفیر نے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ مضبوط اور آزمودہ رہے ہیں، اور دونوں ممالک "آہنی برادر" ہیں جو ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ انہوں نے صدر زرداری کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستان کے موقف کو چین کے ساتھ شیئر کیا اور کہا کہ چین ہمیشہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاکستان کی حمایت کرے گا۔

ٹیگز: