Wed, September 16, 2026

جنگ کے گہرے بادل، بھارتی فوج میں بغاوت

جنگ کے گہرے بادل، بھارتی فوج میں بغاوت

کنٹرول لائن پر گزشتہ دس روز سے جھڑپیں جاری، پاک فوج کے جوانوں نے بھارت کی 6 چوکیاں تباہ کر دیں۔ روایتی ایٹمی جنگ کے بادل گہرے ہو گئے خطرات کم نہیں ہوئے بڑھ گئے۔ مودی پہلگام واقعہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت یا شواہد پیش کرنے میں ناکامی کے بعد خطہ کی تباہی کے جنگی جنون میں مبتلا لاہور، بہاولپور، نارروال، سیالکوٹ سمیت تمام سرحدی علاقوں میں بھارتی فوج کی غیر معمولی نقل و حرکت 50 رافیل طیارے انبالہ کے ہوائی اڈے پر پہنچا دئیے گئے۔ مودی کے احمقانہ بیانات بھارتی چینلز کے جھوٹے پروپیگنڈے کے باوجود عوام خوفزدہ راجدھانی میں سناٹا، خوف کا راج، رات کی نیندیں حرام مودی اپنا محل چھوڑ کر نامعلوم مقام پر منتقل، بھارتی فوج کی چندے کی اپیل، سرحد کے دونوں جانب تنائو لیکن نوعیت مختلف، پاکستانی عوامی میں جوش و خروش سیاسی جماعتوں کے فوج کے شانہ بشانہ رہ کر لڑنے کا اعلان، بھارتی عوام تاجر اور بیرونی سرمایہ کار پریشان، دبئی فرار کی تیاریاں، پاکستان کا ڈر، ایٹم بم اور میزائلوں کا خوف، بھارتی جنرل ذہنی توازن کھو بیٹھے نادرن کمان (مقبوضہ کشمیر) کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار نے سب سے پہلے بغاوت کی، لڑنے سے انکار کر دیا، مودی نے نہ صرف اسے فوری طور پر بر طرف کیا بلکہ گرفتار کر کے کالا پانی بھیج دیا۔ بعد ازاں ایئر فورس کے ڈپٹی ایئر چیف سریندر سنگھ نے پہلگام واقعہ کو انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دے کر گویا مودی کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا۔ وہ بھی بر طرف، تب زبان خلق نقارۂ خدا بن گئی۔ را کے سابق چیف رانا نے بھی سکیورٹی لیپس پر تنقید کی۔ ہر طرف سے سچ کی آوازوں نے مودی کو پاگل کر دیا۔ شہریوں نے اس واقعہ کو را کا ڈرامہ قرار دیا۔ ڈپٹی چیف کو پاگل قرار دے کر ہسپتال داخل کر دیا گیا جبکہ اس کے یونٹ کے 20 فوجیوں کو نکال دیا گیا۔ اسی دوران دو یونٹوں میں فائرنگ کے تبادلہ میں 5 سکھوں کی ہلاکت سے سکھ فوجیوں میں بد دلی پھیل گئی۔ اس افراتفری کے باوجود مودی اپنی ضد پر قائم خبریں آ رہی ہیں کہ بھارتی فوجیں گھات لگائے بیٹھی ہیں لیکن پاکستان میزائلوں اور جدید ہتھیاروں کے خوف سے پیش قدمی سے گریزاں ہیں۔ پاکستان کی تیاری مکمل، بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کا جنگی ڈیٹا لیک ہونے سے پاکستان کو اپنے اہداف کے تعین میں مدد ملی، ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف چوہدری نے ملکی و غیر ملکی صحافیوں کو پریس بریفنگ کے دوران را کے ایک جاسوس عبدالمجید کی گرفتاری کے بارے میں بتایا۔ بریفنگ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ اس جاسوس کو جہلم میں اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ گھر سے ڈرون 10 لاکھ روپے، گولہ بارود اور بھارتی میجر سندیپ سے بات چیت اور دھماکوں سے متعلق ہدایات کے ویڈیو ثبوت دکھائے گئے۔ پریس بریفنگ میں واضح کر دیا گیا کہ ہماری مسلح افواج بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا۔ ’’ہم تیار ہیں آزمانا مت‘‘ پیغام ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے للکارا کہ جنگ مسلط کی گئی تو یقینی اور فیصلہ کن جواب دیں گے۔ فوج عوام کے ساتھ متحد کھڑی ہے۔ اس للکار نے بھارتی فوج کے حوصلے پست کر دئیے پاکستان نے اپنی جنگی مہارت سٹرٹیجک برتری، جدید ترین میزائلوں کی موجودگی کے سبب جنگ سے پہلے بھارت کو شکست دے دی ہے۔ بھارتی عوام بھی سمجھنے لگے ہیں کہ مودی پہلگام کے لہو کو سیاست کے ایندھن کے طور پر استعمال کر رہا ہے، وہ بہار کا الیکشن جیتنا چاہتا ہے، لیکن اس کے سارے منصوبے ان شاء اللہ خاک میں مل جائیں گے پاکستان کی افواج نے ہر محاذ پر اپنی برتری کا ثبوت دیا ہے۔ بھارت نے مغربی محاذ پر خوارج سے مدد لینا چاہی خوارج نے شمالی وزیرستان پر حملے کی کوشش کی ہمارے غازیوں اور مجاہدوں نے دو دنوں میں 71 خوارج کو واصل جہنم کر دیا۔ رافیل طیاروں پر جو فرانس سے خریدے گئے تھے بھارت کو بڑا ناز تھا۔ گزشتہ دنوں چار رافیل 
طیارے آزمائشی پرواز پر فضا میں نمودار ہوئے 
ہماری ایئر فورس نے ریڈار پر ان کی نشاندہی کی اور انہیں جام کر کے کنٹرول ٹاور سے ان کا رابطہ منقطع کر دیا طیارے فرار ہو گئے ایک پائلٹ نے کہا فرانس نے ہمارے ساتھ دھوکہ کیا کہ رافیل ریڈار پر نہیں آئیں گے۔ تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ پاکستان کو دو خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ بھارت جمعرات اور جمعہ کی رات کو ڈیڑھ دو بجے پاکستان پر حملہ کرے گا۔ پاکستان نے اپنی افواج کو الرٹ کر دیا بھارت کے 29 ٹارگٹس پر میزائل نصب کر کے لاک کر دئیے گئے۔ دوسرے روز پھر چھیڑ خانی کی اطلاع تھی کہ لاہور نارووال سیالکوٹ سیکٹر سے حملہ کا خطرہ ہے۔ یہاں بھی تیاری مکمل تھی۔ بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی ناکامی سے مایوسی ہوئی ہے پہلگام واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے پاکستانی مطالبہ کی امریکا روس چین سمیت سو سے زائد ممالک نے تائید اور حمایت کی ہے۔ اللہ تعالیٰ رحم کرے ایٹمی جنگ شروع ہو گئی تو معاملہ دنوں اور گھنٹوں میں نہیں منٹوں میں ختم ہو جائے گا، بھارت کا ایک ایک انچ نشانے پر ہے۔ 5 منٹ میں سوا ارب آبادی کے ملک میں وہ تباہی ہو گی جس کا احساس مودی سمیت بھارت کے تمام سیاستدانوں خصوصاً کانگریس کے راہول گاندھی اور دیگر لیڈروں کو ہے ان کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ بی جے پی کا بالاکوٹ، پلوامہ اور دیگر واقعات کی طرح کا فالس فلیگ آپریشن ہے، جس کے بارے میں طوطا مینا کی کہانی سنا کر مودی دنیا کو بے وقوف نہیں بنا سکتا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے پوری دنیا پر واضح کر دیا کہ دہشتگردی کی ماں بھارت اور باپ مودی ہے را کا جو خفیہ پلان لیک ہوا ہے اس کے مطابق بھارتی فوج پہلے مرحلے میں لاہور پر حملہ کرے گی چنانچہ بھارتی سرحدی علاقہ کے آس پاس کے دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں مشینوں کے ذریعے فصلیں کٹوا دی گئی ہیں۔ پاکستان کے دفاعی ماہرین کے مطابق یہ کیمو فلاج منصوبہ ہو سکتا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ پاکستانی فوج کو لاہور کے محاذ پر مصروف رکھ کر کراچی، گلگت اور دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا جائے تاہم یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ بھارت ایٹمی یا روایتی جنگ جیسی حماقت نہیں کرے گا، بلکہ جنگ کا ہوا دکھا کر پاکستان کی سنبھلتی ہوئی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لانا چاہتا ہے لیکن پاکستان میں بھارت کی طرح کا خوف و ہراس نہیں حکومت اور فوج ملکی سلامتی دفاع اور معاشی ترقی پر یکجا ہیں۔

ٹیگز: