بیجنگ : چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنا نمائندہ خصوصی بھیجے گا۔ انہوں نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سے بات چیت میں سعودی عرب کے تحمل اور تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے موقف کی تعریف کی۔
وانگ ای نے کہا کہ جنگ میں شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے اور توانائی یا غیر عسکری مقامات پر حملے نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے سمندری راستوں کی حفاظت پر بھی زور دیا تاکہ جہاز رانی کے لیے راستے محفوظ رہیں۔