Wed, September 16, 2026

پاکستان میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے فی یونٹ اضافہ

پاکستان میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کے تحت جاری مذاکرات کے دوران کیا گیا۔ آئی ایم ایف نے توانائی کے شعبے میں ہونے والی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان اصلاحات کو مکمل کرنے پر زور دیا ہے۔

آئی ایم ایف کے وفد نے پاور ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن کے حکام سے ملاقات کی، جہاں انہیں بجلی کمپنیوں کی نجکاری اور سرکلر ڈیٹ کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، دسمبر 2024 تک پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 2,384 ارب روپے تک محدود رہا، جو جون 2024 میں 2,393 ارب روپے تھا۔

پاکستان نے توانائی کے شعبے میں آئیسکو، فیسکو اور گیپکو کی نجکاری کا عمل شروع کر دیا ہے، اور اس کے لیے مالیاتی مشیر کا تقرر بھی کر لیا گیا ہے۔

ٹیگز: