Wed, September 16, 2026

صدر آصف علی زرداری سے گورنر ہاؤس لاہور میں پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، ملکی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال

صدر آصف علی زرداری سے گورنر ہاؤس لاہور میں پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، ملکی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال

لاہور  :  صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ملاقات کی، جس میں ملکی سلامتی، جاری سیکیورٹی آپریشن "بنیان مرصوص" اور پارٹی کی تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن، سابق ارکان اسمبلی ثانیہ کامران، عائشہ چوہدری، فائزہ ملک اور دیگر اہم کارکنان شریک تھے۔

اجلاس کے دوران شرکاء نے موجودہ سیاسی صورتحال، قومی چیلنجز اور پیپلز پارٹی کی مستقبل کی حکمت عملی پر صدر مملکت سے گفتگو کی۔ صدر زرداری نے پارٹی کارکنوں کو اتحاد، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے جذبے سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق، ملاقات میں پارٹی کو مزید فعال بنانے اور صوبے میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

ٹیگز: