Wed, September 16, 2026

پاکستان سٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کر دی، انڈیکس 1 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کر گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کر دی، انڈیکس 1 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کر گیا

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے، اور مارکیٹ نے تمام پچھلے ریکارڈ توڑتے ہوئے تاریخی سطح کو چھو لیا ہے۔

جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 482 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 22 ہزار 281 پوائنٹس تک جا پہنچا۔

اس سے ایک دن پہلے، یعنی بدھ کو بھی مارکیٹ میں اچھی خاصی بہتری آئی تھی، جب دن کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 21 ہزار 799 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ٹیگز: