کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ کے آغاز پر ہی زبردست خریداری دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1 لاکھ 87 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 1,900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 1,87,015 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔ آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، تیل و گیس، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، بجلی کی پیداوار اور ریفائنری کے شعبوں میں نمایاں خریداری ریکارڈ کی گئی۔
مارکیٹ میں حبکو، ماری، پی پی ایل، ایس ایس جی سی، ایچ بی ایل، میزان بینک، نیشنل بینک اور ایم سی بی سمیت کئی بڑے حصص مثبت زون میں رہے۔