تونسہ شریف:تونسہ شریف میں انسدادِ دہشتگردی فورس (سی ٹی ڈی) نے جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کر کے بڑے حملے کو ناکام بنا دیا۔ اسلحے سے لیس دہشتگرد سرحدی گاؤں میں پناہ لیے ہوئے تھے۔
آپریشن میں رائفلز، IEDs اور دستی بموں کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا۔ فرار ہونے والے عناصر کی تلاش جاری ہے اور قریبی علاقوں میں چیک پوسٹس قائم کر دی گئی ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے دہشتگردوں کی شکست پر سیکیورٹی اداروں کو شاباش دی اور عوام کو یقین دلایا کہ دشمن چاہے اندرونی ہو یا بیرونی، اس کا انجام عبرتناک ہی ہوگا۔