Wed, September 16, 2026

 کشمیری عوام کے مظالم اور یاسین ملک کی قید پر عالمی برادری فوری نوٹس لے:مشعال ملک

 کشمیری عوام کے مظالم اور یاسین ملک کی قید پر عالمی برادری فوری نوٹس لے:مشعال ملک

راولپنڈی: کشمیری رہنما مشعال ملک نے راولپنڈی میں کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج نوجوانوں، خواتین، بوڑھوں اور بچوں پر یکساں مظالم ڈھا رہی ہیں۔ انہوں نے یاسین ملک کے ساتھ بھارتی جیل میں انسانیت سوز سلوک اور غیر قانونی سزا پر عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

مشعال ملک نے خبردار کیا کہ ایشیا اس وقت بارود کے ڈھیر پر کھڑا ہے اور اگر یہ پھٹ گیا تو اس کے ذمہ دار بھارتی وزیر اعظم مودی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں نیوکلیئر طاقتیں ہیں اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت تک مظالم بند نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو اور مودی نے سفاکیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، اور پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ مشعال ملک نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں شہریوں پر وحشیانہ مظالم فوری طور پر بند کرے۔

ٹیگز: