Wed, September 16, 2026

بلوچستان میں 15 دن کیلئے ڈبل سواری پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

بلوچستان میں 15 دن کیلئے ڈبل سواری پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے پورے صوبے میں 15 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس دوران شہری ڈبل سواری نہیں کر سکیں گے، اور نہ ہی کالے شیشوں والی گاڑی یا اسلحہ لے کر باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ جو کوئی ان احکامات کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

یہ فیصلہ ایک اہم اجلاس کے بعد سامنے آیا جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے دہشت گردی اور امن و امان کی صورتِ حال پر غور کیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جائیں گی۔

ٹیگز: