Wed, September 16, 2026

پاکستان نے سلامتی کونسل سےبی ایل اے پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا

پاکستان نے سلامتی کونسل سےبی ایل اے پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا

نیویارک : پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ وہ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرے۔ پاکستانی مستقل مندوب، عاصم افتخار احمد، نے یہ درخواست سلامتی کونسل کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران کی، جہاں انہوں نے عالمی سطح پر دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات پر بات کی۔

عاصم افتخار کے مطابق، طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد، ایسے دہشت گرد گروہ جنہیں بیرونی مالی مدد اور حمایت حاصل ہے، جیسے بی ایل اے اور ٹی ٹی پی، دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں۔ ان گروپوں کی کارروائیاں زیادہ تر افغان سرزمین سے کی جا رہی ہیں، اور ان کی حمایت پاکستان کے مشرقی ہمسایہ ملک سے ہو رہی ہے۔

پاکستانی مندوب نے بتایا کہ حالیہ ہفتے بی ایل اے نے بلوچستان میں مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کی، جس کے نتیجے میں 48 بے گناہ شہری شہید ہو گئے۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ وقت ہے کہ عالمی برادری ان دہشت گرد گروپوں کے خلاف سخت اقدامات کرے تاکہ پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ اور امن و سکون قائم ہو سکے۔

ٹیگز: