Wed, September 16, 2026

نایاب انواع کے تحفظ کے لیے لیونارڈو ڈی کیپریو اور جیف بیزوس کا 200 ملین ڈالر فنڈ

 نایاب انواع کے تحفظ کے لیے لیونارڈو ڈی کیپریو اور جیف بیزوس کا 200 ملین ڈالر فنڈ

ممبئی : ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اور ارب پتی جیف بیزوس نے معدومیت کے خطرے سے دوچار جانوروں اور دیگر نایاب انواع کے تحفظ کے لیے 200 ملین ڈالر کے نئے فنڈ کا اعلان کیا ہے۔

فینکس سپیشیز پروجیکٹ کے تحت دنیا کے 30 ممالک میں تقریباً 100 نایاب انواع کی بحالی اور تحفظ کے لیے کام کیا جائے گا۔ اس منصوبے میں سائنس دانوں، ماہرینِ ماحولیات اور مقامی کمیونٹیز کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ تحفظ کی کوششیں مؤثر اور دیرپا ثابت ہوں۔

اس اقدام کے لیے 100 ملین ڈالر بیزوس ارتھ فنڈ جبکہ 100 ملین ڈالر ری وائلڈ فراہم کرے گا، جس کے شریک بانی لیونارڈو ڈی کیپریو ہیں۔

لیونارڈو ڈی کیپریو کا کہنا ہے کہ معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار انواع قدرتی ماحولیاتی نظام کا اہم حصہ ہیں، اس لیے ان کا تحفظ ماحول اور حیاتیاتی تنوع کے مستقبل کے لیے ناگزیر ہے۔ منصوبے کے تحت طویل عرصے تک مختلف نایاب انواع کی بحالی پر کام جاری رکھا جائے گا۔

ٹیگز: